آدمی نے مبینہ طور پر اپنی 22سالہ ماڈل گرل فرینڈ کو قتل کرکے خودکشی کر لی، یہ شخص کون تھا؟ زندگی کی حیران کن کہانی تازہ ترین اردو نیوز

 آدمی نے مبینہ طور پر اپنی 22سالہ ماڈل گرل فرینڈ کو قتل کرکے خودکشی کر لی، یہ …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی نے مبینہ طور پر اپنی 22سالہ ماڈل گرل فرینڈ کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔ دی سن کے مطابق اس 41سالہ شخص کا نام بین گرین تھا جو پیشے کے اعتبار سے مارکیٹنگ ڈائریکٹر تھا۔ کچھ عرصہ قبل ہی اس کا 22سالہ میڈی ڈیوڈرینٹ کے ساتھ تعلق قائم ہوا تھا اور دونوں برطانوی شہر کیٹرنگ میں واقع گھر میں اکٹھے رہ رہے تھے جہاں سے گزشتہ دنوں دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بین گرین کی ماضی میں کئی کم عمر گرل فرینڈز رہ چکی ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کا تعلق بہت مختصر عرصے کے لیے رہا۔ میڈی کے ساتھ اس کی ملاقات ایلوماسک واٹر مینجمنٹ سالوشنز کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کے دوران ہوئی تھی۔

گرین اور میڈی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے بہت خوش تھے اور کبھی ان کا آپس میں جھگڑا نہیں ہوا۔ ہمسایوں کا کہنا ہے کہ گرین کے گھر پر نوعمر لڑکیاں بہت زیادہ آتی رہتی تھیں۔ تاہم پولیس کا شواہد کے پیش نظر کہنا ہے کہ گرین نے میڈی کو پہلے قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔ پولیس نے جائے واردات سے ملنے والے شواہد فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے۔ 

مزید :

بین الاقوامی

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#آدمی #نے #مبینہ #طور #پر #اپنی #22سالہ #ماڈل #گرل #فرینڈ #کو #قتل #کرکے #خودکشی #کر #لی #یہ #شخص #کون #تھا #زندگی #کی #حیران #کن #کہانی #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں