’ ابھی کرکٹ پر توجہ ہے شادی پر نہیں‘شاہین شاہ آفریدی نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی تازہ ترین اردو نیوز

’ ابھی کرکٹ پر توجہ ہے ، شادی پر نہیں‘شاہین شاہ آفریدی نے بھی بالآخر خاموشی …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی یہ تصدیق کرچکے ہیں کہ ان کی صاحبزادی کی نسبت فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کیساتھ طے پاچکی ہے، یہ خبر جیسے ہی سامنے آئی تھی تو سوشل میڈیا پر نوجوان جوڑی کے بارے میں نئی بحث چھڑگئی تاہم زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔

اب شاہین آفریدی بھی اس سلسلے میں بول پڑے ہیں اور کہا ہے کہ شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، کیونکہ اس کی پہلی ترجیح اور توجہ اس وقت کرکٹ پر ہے، وہ مستقبل میں شادی کے بارے میں سوچیں گے لیکن ابھی اس پر توجہ نہیں۔ 

یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد شادی ہوگی ۔ ایسا محسوس ہوتاہے کہ دونوں فیملیز نے شادی کے بارے میں اپنی ترجیحات طے کرلی ہیں۔ 

مزید :

کھیل

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#ابھی #کرکٹ #پر #توجہ #ہے #شادی #پر #نہیںشاہین #شاہ #آفریدی #نے #بھی #بالآخر #خاموشی #توڑ #دی #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں