امریکہ افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرے گا یا نہیں؟ صدر جوبائیڈن نے اہم فیصلہ کرلیا تازہ ترین اردو نیوز

امریکہ افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرے گا یا نہیں؟ صدر جوبائیڈن …

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے فوج کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی،تاہم دعوی کیا جارہا تھا کہ امریکہ انخلا میں توسیع کا اعلان کرسکتا ہے مگر اب صدر جوبائیڈن نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امریکی افواج افغانستان سے 31 اگست تک نکل جائیں گی۔

واضح رہے کہ طالبان ترجمان کی جانب سے آج کی گئی پریس کانفرنس میں بھی امریکہ پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہے اور انخلا میں توسیع نہ کی جائے۔

مزید :

بین الاقوامی

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#امریکہ #افغانستان #سے #انخلا #کی #ڈیڈ #لائن #میں #توسیع #کرے #گا #یا #نہیں #صدر #جوبائیڈن #نے #اہم #فیصلہ #کرلیا #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں