امریکہ میں طوفان نے تباہی مچادی، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا، ہزاروں افراد بے گھر تازہ ترین اردو نیوز

امریکہ میں طوفان نے تباہی مچادی، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا، …

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ  میں آنے والے خطرناک طوفان آئیڈا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور مختلف ریاستوں میں سیلابی صورت حال کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے،  آئیڈا کے نتیجے میں ہونے والی بارش کے بعد بننے والی سیلابی صورت حال سے نیویارک، نیو جرسی، میری لینڈ،  پنسلوانیا، لوزیانا، فلا ڈلفیا اور کنیٹی کٹ شدید متاثر ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال اور  مختلف حادثات میں نیویارک میں 15، نیو جرسی میں 23، پنسلوانیا میں 5، لوزیانا میں 3،کنیٹی کٹ اور  میری لینڈ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے، متاثرہ 6 ریاستوں میں حالیہ طوفان اور  شدید بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر جبکہ  لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، انتہائی خراب موسم کے باعث ائیرپورٹس کھلے ہونے کے باوجود سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ یں۔نیویارک کے علاقے کوئنز میں تہہ خانوں میں پانی بھرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے، ریاست میں طوفان سے ہلاک افراد میں 2 سال سے 86 برس کے لوگ شامل ہیں، صورت حال اس قدر خراب ہے کہ نیویارک شہر میں پہلی بار فلیش فلڈ ایمرجنسی لگانا پڑی۔

دوسری جانب  نیوجرسی اور  پنسلوانیا میں دریاؤں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے قریبی آبادی کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث میساچوسٹس اور رہوڈ آئی لینڈ بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ فلاڈلفیا میں مرکزی شاہراہ کا ایک حصہ پانی میں ڈوبنے کے سبب شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔نیویارک میں چند ہی گھنٹوں میں آدھے فٹ سے زیادہ بارش ہوئی جس کے سبب گلیاں اور  ریلوے سٹیشنوں کے پلیٹ فارم دریا کا منظر پیش کرنے لگے، نیویارک کے علاقے کوئنز کے بعض حصوں میں فلیٹس کی پہلی منزل پرگھٹنوں تک   پانی کھڑا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بعض علاقوں میں 5 ،5 فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا، پانی میں ڈوبی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی بمشکل نکالا گیا۔امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے  موسمی حالات کو  وقت کا بڑا چیلنج قرار  دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#امریکہ #میں #طوفان #نے #تباہی #مچادی #اتنی #زیادہ #ہلاکتیں #کہ #آپ #کو #بھی #دکھ #ہوگا #ہزاروں #افراد #بے #گھر #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں