امریکی فوج کا جو اسلحہ اور جہاز افغانستان میں رہ گئے ہیں ان کا کیا کرنا ہے؟ سابق صدر ٹرمپ نے ایسا مشورہ دے دیا کہ طالبان کی پریشانی کی حد نہ رہے تازہ ترین اردو نیوز

امریکی فوج کا جو اسلحہ اور جہاز افغانستان میں رہ گئے ہیں ان کا کیا کرنا ہے؟ …

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ افغانستان سے پہلے ہی بمشکل انخلاءکر پایا ہے اور ایسی حالت میں سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے ایسا مشورہ دے دیا گیا ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔

 میل آن لائن کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا جو اسلحہ ، جہاز، ہیلی کاپٹر اور دیگر سازوسامان افغانستان میں رہ گیا ہے، طالبان سے اس کی قیمت وصول کی جانی چاہیے اور اگر وہ اس کی قیمت نہ دیں تو ایک بار پھر افغانستان پر بم برسانے چاہئیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”موجودہ حکومت نے جس طرح افغانستان سے انخلاءکی منصوبہ بندی کی، ایسی حماقت اور بے وقوفی کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ اس احمقانہ منصوبہ بندی کی وجہ سے ہمارے جو ہتھیار طالبان کے قبضے میں گئے ہیں، ہر صورت ان کی قیمت وصول کی جانی چاہیے ورنہ ہمیں پوری طاقت کے ساتھ ایک بار پھر افغانستان جانا چاہیے اور اپنا اسلحہ اور سازوسامان واپس لینا چاہیے۔“ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی رکن کانگریس جم بینکس نے کہا ہے کہ طالبان کے ہاتھ 85ارب ڈالر مالیت کا امریکی اسلحہ، جہاز اور دیگر سازوسامان لگا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#امریکی #فوج #کا #جو #اسلحہ #اور #جہاز #افغانستان #میں #رہ #گئے #ہیں #ان #کا #کیا #کرنا #ہے #سابق #صدر #ٹرمپ #نے #ایسا #مشورہ #دے #دیا #کہ #طالبان #کی #پریشانی #کی #حد #نہ #رہے #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں