امید ہے خصوصی ویزے کے حامل افغانیوں کو افغانستان سے نکلنے دیا جائے گا امریکی حکام تازہ ترین اردو نیوز

امید ہے خصوصی ویزے کے حامل افغانیوں کو افغانستان سے نکلنے دیا جائے گا، …

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان ) جوبائیڈن انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان خصوصی ویزے کے حامل افغانیوں کو افغانستان سے باہر نکلنے دیں گے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ خصوصی ویزے کے حامل افغان شہریوں کو افغانستان سے نکلنے سے نہیں روکا جائے گا، ہماری ترجیحات میں ایسے افراد شامل ہیں جو خصوصی ویزا کے اہل ہیں  اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ تک پہنچ جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ترجمان طالبان نے گزشتہ روز کہا تھا غیر ملکی کابل ائیرپورٹ سے جا سکتے ہیں لیکن کابل ائیرپورٹ کا راستہ افغان عوام کیلئے بند ہے ، امریکہ افغان ہنر مندوں کے انخلاء سے باز رہے ۔

مزید :

بین الاقوامی

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#امید #ہے #خصوصی #ویزے #کے #حامل #افغانیوں #کو #افغانستان #سے #نکلنے #دیا #جائے #گا #امریکی #حکام #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں