انڈوں کی خاطر مرغی کا سانپ پر حملہ! چونکا دینے والی ویڈیو

انڈوں کو بچانے کےلیے مرغی خطرناک سانپ سے لڑ گئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔

سانپ کا نام سنتے ہی انسان کے ذہن میں ایک خطرناک زہریلا جانور آتا ہے جس کے ڈسنے پر دیکھتے ہی دیکھتے انسان اور جانور کی موت ہوجاتی ہیں جب کہ کچھ جانور ایسے ہوتے ہیں جو زہریلے نہیں ہوتے لیکن چشم زدن میں پورا جانور و انسان نگل لیتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو شیئر ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خطرناک سانپ مرغیوں کے فارم میں نکل آگیا اور مرغیوں کے پنجرے میں داخل ہوگیا ہے اور انڈوں کو کھانا چاہتا ہے۔

سانپ کو دیکھ کر فارم کے مالک نے لکڑی کی مدد سے پنجرے سے نکالنے کی کوشش کی اتنے میں مرغی پنجرے میں پہنچی اور سانپ کو چونچ مار کر نیچے گر دیا اور پھر اپنی چونچ اور پنجوں سے مار مار اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

25 اگست کو ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی جسے اب اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر 27 ہزار 500 مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔

Comments






#انڈوں #کی #خاطر #مرغی #کا #سانپ #پر #حملہ #چونکا #دینے #والی #ویڈیو

اپنا تبصرہ بھیجیں