ایف بی آر کی بینک ٹرانزیکشنز پر رسائی سے متعلق وضاحت

اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینک ٹرانزیکشنز پر رسائی سے متعلق وضاحت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر رسائی سے متعلق گمراہ کن معلومات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا بینکوں یا مالیاتی اداروں کے ساتھ ٹرانزیکشنز پر رسائی یا رابطہ نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے پاس فنگر پرنٹ تصدیقی عمل بھی دسیتاب نہیں، ایف بی آر ٹیکس پروفائل ڈیٹا میں آف لائن بینک اکاؤنٹ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: تنخواہ پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت آگئی

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اکاؤنٹ نمبر کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سطح پر بینکنگ ٹرانزیکشن تک رسائی کا سوال پیدا نہیں ہوتا، ای میلز اور سوشل میڈیا سے پھیلانی جانے والی معلومات غلط ہیں۔

Comments






#ایف #بی #ار #کی #بینک #ٹرانزیکشنز #پر #رسائی #سے #متعلق #وضاحت

اپنا تبصرہ بھیجیں