بچوں کیساتھ جاتی خاتون کو دیکھ کر ’ہوس زادے‘ کی ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر کوئی بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے تازہ ترین اردو نیوز

بچوں کیساتھ جاتی خاتون کو دیکھ کر ’ہوس زادے‘ کی ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر …

میامی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ان دنوں خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کا موضوع پوری شدت کے ساتھ زیربحث ہے اور ایک طبقے کی طرف سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان ہی شاید دنیا کا واحد ملک ہے جس میں یہ قبیح جرم پایا جاتا ہے، حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ راہ چلتی خواتین کا جینا دوبھر کرنے والے شیطان دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں مگر وہاں پاکستان کے برعکس پورے ملک کے مردوں کو کوسنے کی بجائے صرف مجرموں پر ہی ہاتھ ڈالا جاتا ہے اور انہیں سبق سکھایا جاتا ہے۔ اب امریکہ میں پیش آنے والے اس واقعے ہی کو دیکھ لیں، جس میں ایک ہوس زادے نے اپنے دو کم سن بچوں کے ساتھ جاتی خاتون کے ساتھ ایسی گھناﺅنی حرکت کر ڈالی کہ سن کر پاکستانی بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بیچ (Miami Beach)میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون اپنے دو کم عمر بچوں کے ساتھ جا رہی تھی کہ 55سالہ جیرالڈو او پیلاشو نامی بدقماش نے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور ساتھ ساتھ خودلذتی کرنے لگا۔ وہ کئی بلاک تک خاتون کے پیچھے پیچھے یہ شرمناک حرکت کرتا چلا گیا۔ بالآخر جب خاتون کولنز ایونیو میں واقع ایک فارمیسی کے سامنے پہنچی تو اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ ملزم کی طرف دیکھتے ہوئے چیخ پڑی کہ ”ٹھہرو، گھٹیا انسان۔“

 یہ کہہ وہ فارمیسی کے اندر گھس گئی اور کچھ ہی دیر میں وہ اندر سے وائپر اٹھا کر باہر نکلی جس سے وہ ممکنہ طور پر ملزم کو سبق سکھانا چاہتی تھی تاہم جب تک وہ باہر نکلی، پولیس ملزم تک پہنچ چکی تھی اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔میامی بیچ پولیس کے مطابق ملزم بے گھر شخص کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#بچوں #کیساتھ #جاتی #خاتون #کو #دیکھ #کر #ہوس #زادے #کی #ایسی #شرمناک #حرکت #کہ #جان #کر #کوئی #بھی #شرم #سے #پانی #پانی #ہوجائے #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں