جوروٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ ڈالا –

انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف بنایا گیا ریکارڈ توڑ ‏ڈالا۔

لیڈس ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جوروٹ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے ‏بلے باز بن گئے ہیں۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف 39 اننگز میں 2228 رنز بنا رکھے تھے اور سنگ میل کو انگلش کپتان ‏نے سنچری بنا کر عبور کر لیا۔

روٹ نے بھارت کے خلاف41 اننگز میں 2230 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں شامل ہیں جب کہ میانداد کی ‏بھارت کے خلاف سنچریوں کی تعداد 5 ہے۔

ٹیسٹ میں ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام درج ‏ہے جو 2555 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

سابق انگلش کپتان الیسٹر کک 54 اننگز میں 2431 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments






#جوروٹ #نے #جاوید #میانداد #کا #ریکارڈ #توڑ #ڈالا

اپنا تبصرہ بھیجیں