جیکب آباد، دیہاتیوں کی فائرنگ سے مگرمچھ ہلاک –

سندھ کے شہر جیکب آباد میں مگر مچھ تالاب سے نکل کر گاؤں میں داخل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  جیکب آباد میں واقع گاؤں میں تالاب سے مگرمچھ نکل کر گاؤں میں داخل ہوا، جس کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور دیہاتی محفوظ مقام پر چلے گئے۔

علاقہ مکینوں کو جب موجودگی کی اطلاع ملی تو انہوں نے فائرنگ کر کے مگر مچھ کو ہلاک کردیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گاؤں کے قریب میں واقع تالاب میں مگر مچھ بڑی تعداد میں ہیں، جو اکثر گاؤں میں داخل ہوجاتے ہیں۔ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا کہ وہ تالاب میں موجود مگرمچھوں کو نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کرے۔

دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف نے مگرمچھ کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ اینیمل ایکٹ کے تحت جانوروں کو نقصان پہنچانے پر شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاسکتا ہے۔

Comments






#جیکب #آباد #دیہاتیوں #کی #فائرنگ #سے #مگرمچھ #ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں