خلیجی ممالک سے پشاور آنے والے مسافروں میں کورونا کی تشخیص –

کراچی : خلیجی ممالک سے پشاور آنے والے مسافروں میں کورونا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، صورتحال پیش آنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے16مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، مذکورہ مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے611کے ذریعے دبئی سے پشاور پہنچے تھے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے16میں کورونا کی تشخیص ہوئی، مسافروں کو قرنطینہ کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر خلیجی ممالک سے آئے49مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Comments






#خلیجی #ممالک #سے #پشاور #آنے #والے #مسافروں #میں #کورونا #کی #تشخیص

اپنا تبصرہ بھیجیں