خیبرپختونخوا پھر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا –

خیبرپختونخوا نے کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بننے کا اعزاز ‏حاصل کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کی ‏جانب سے دیا گیا 149 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

کپتان افتخار احمد نے ناقابل شکست 45رنز بنائے جب کہ کامران غلام37، صاحبزادہ فرحان26 رنز بنا کر نمایاں ‏رہے۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلےکھیل کر148رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ احمدشہزاد44 اور کامران اکمل42رنز بنا سکے تھے۔ ‏افتخاراحمد اور محمدعمران نے 3،3 اور ارشداقبال نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

 

Comments






#خیبرپختونخوا #پھر #نیشنل #ٹی #ٹوئنٹی #کا #چیمپئن #بن #گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں