دنیا کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر چل بسے

ڈربن: دنیا کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر جنوبی افریقہ کے جان واٹکنز 98 برس کی عمر میں چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر جنوبی افریقہ کے جان واٹکنز ڈربن میں کورونا کا شکار ہونے کے بعد 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

واٹکنز نے دوسری جنگ عظیم کے بعد 1949 میں ٹیسٹ کھیلا تھا، وہ دس روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

جان واٹکنز نے جنوبی افریقہ کے لیے 15 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

جان واٹکنز دائیں ہاتھ سے بیٹنگ، بولنگ کرتے تھے اور سلپ میں فیلڈنگ کرتے تھے۔

John Watkins

واٹکنز نے 1952-53 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 92 اور دوسری اننگز میں 50 رنز اسکور کیے اور جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی موت نے جنوبی افریقہ کے ساتھی کھلاڑی 95 سالہ ران ڈریپر کو سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر کے طور پر چھوڑ دیا جبکہ 92 سالہ آسٹریلوی نیل ہاروے واحد کھلاڑی ہیں جو 1940 کی دہائی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے تھے۔

ران ڈریپر نے 1950 میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔

Comments






#دنیا #کے #سب #سے #عمر #رسیدہ #ٹیسٹ #کرکٹر #چل #بسے

اپنا تبصرہ بھیجیں