دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی –

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی، قومی اسکواڈ جمیکا سے براستہ لندن علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز برابر رہی۔

دونوں ٹیموں کے مابین کنگسٹن میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی، اسکواڈ میں شامل یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے۔

اس کے علاوہ محمد عباس اور اظہرعلی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں، مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

Comments






#دورہ #ویسٹ #انڈیز #کے #بعد #قومی #ٹیم #کی #وطن #واپسی

اپنا تبصرہ بھیجیں