دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ پاک فوج کا جوان شہید تازہ ترین اردو نیوز

دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کا جوان شہید

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  بارودی سرنگ کا دھماکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں سپاہی واجداللہ شہید ہوگئے۔ شہید سپاہی کی عمر 25 برس تھی اور اس کا تعلق کرک سے تھا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ محاصرے کے دوران جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ایک دہشتگرد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد مارا گیا۔

مزید :

دفاع وطنعلاقائیFATAوزیرستان

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#دیسی #ساختہ #بارودی #سرنگ #کا #دھماکہ #پاک #فوج #کا #جوان #شہید #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں