رینجرز کا یوم دفاع پاکستان ٹی10 ٹورنامنٹ کا انعقاد، مختلف مدارس کی ٹیمیں شریک

کراچی : سندھ رینجرز کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ٹی 10 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ مختلف مکاتب فکر کے مدارس کی طلبا ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سندھ رینجرز کے زیر اہتمام یوم دفاع کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز افتخار حسن چوہدری نے شرکت کی۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ میچ مختلف مکاتب فکر کے 16 مدارس کی طلبا ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور فائنل میں جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم بنارس کی ٹیم نے فاتح ٹرافی جیتی۔

تقریب کے دوران کرونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، اس دوران شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم بنارس نے جیت اپنے نام کی، ڈی جی رینجرز سندھ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور فاتح میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

میجر جنرل افتخار چوہدری نے مدارس کی ٹیموں کے ولولے اور ٹورنا منٹ میں شرکت کو سراہا اور رینجرز کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجما ن سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

Comments






#رینجرز #کا #یوم #دفاع #پاکستان #ٹی10 #ٹورنامنٹ #کا #انعقاد #مختلف #مدارس #کی #ٹیمیں #شریک

اپنا تبصرہ بھیجیں