سی پی ایل میں وہاب ریاض نے تباہی مچادی

جمیکا: کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے تباہی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق کیریبین پریمیئر میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نائٹ رائیڈرز کے خلاف آخری اوورز میں دو کیوی بیٹسمینوں کو باندھ کر رکھ دیا۔

وہاب ریاض نے آخری اوور میں 14 رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم سینٹ لوشیا کو کامیابی سے ہمکنار کروادیا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اس سے قبل کھیلے جانے میچ میں تین اوورز میں اکسٹھ رنز دئیے تھے۔

واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ میں قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، گزشتہ روز محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی لیکن ان کی ٹیم شکست کھا گئی تھی۔

شعیب ملک کیریبین پریمیئر لیگ میں اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو کیربین پریمیئر لیگ کی پرفارمنس پر قومی ٹیم میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے۔

Comments






#سی #پی #ایل #میں #وہاب #ریاض #نے #تباہی #مچادی

اپنا تبصرہ بھیجیں