طالبان کا پنجشیر میں بڑی کامیابی کا دعویٰ تازہ ترین اردو نیوز ترین اردو نیوز

طالبان کا پنجشیر میں بڑی کامیابی کا دعویٰ

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وادی پنجشیر کی دفاعی لائن توڑ کر چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمد مسعود کے قومی مزاحمتی محاذ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد وادی پنجشیر کے دروازے پر جنگ جاری ہے۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قومی مزاحمتی محاذ کی دفاعی لائن توڑ کر ضلع شاتل کی چھ چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوؤں کی وادی میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے مزاحمتی محاذ کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب مزاحمتی محاذ نے بھی طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان دونوں دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبین الاقوامی

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#طالبان #کا #پنجشیر #میں #بڑی #کامیابی #کا #دعوی #تازہ #ترین #اردو #نیوز #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں