عمان نے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کردی تازہ ترین اردو نیوز ترین اردو نیوز

عمان نے رواں ہفتے ان مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کر دی ہیں جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سلطنت عمان کے اس فیصلے سے ایئرلائنز کو معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔
قرنطینہ کے ضابطے کو اٹھانے کا یہ فیصلہ 18 ماہ بعد سامنے آیا ہے جب دنیا کو کورونا کی وبا نے ہلا کر رکھ دیا اور عالمی معیشتوں پر جمود طاری ہوگیا۔
سلطنت عمان جانے والے مسافروں کو پہنچنے سے پہلے یا آنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ انہوں نے ملک میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہوں۔
کورونا وبا سے پہلے کی ٹریفک کی سطح پر واپس آنے کے لیے مسقط ایئرپورٹ تیار ہے اور یہاں مسافروں اور ایئرپورٹ کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔
مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نائب صدر سعود بن ناصر الحبشی نے کہا کہ ’ہم اس اچھے دن پر خوش ہیں اور ہم مسقط ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ سلطنت کے باقی ایئرپورٹس پر بھی اپنے مکمل آپریشنز کی بحالی کے قریب ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے تمام ایئرپورٹس سے متعلق افراد کو اس واپسی پر مبارک باد دیتے ہیں جس کے ہم سب منتظر رہے ہیں۔‘

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#عمان #نے #مسافروں #کے #لیے #قرنطینہ #کی #شرط #ختم #کردی #تازہ #ترین #اردو #نیوز #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں