فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، پولیس اہلکار گرفتار

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں 16 سال کی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں کانسٹیبل غفران کے ساتھ ہوٹل منیجر تنویر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فہد فرار ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سدھوپورہ کے رہائشی فہد اور متاثرہ لڑکی میں دوستی تھی، فہد نے بہانے سے لڑکی کو ہوٹل بلایا اور ساتھیوں سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: گروپ اسٹڈی کے بہانے لڑکی سے زیادتی

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی میں لڑکے نے لڑکی کو گروپ اسٹڈی کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کلاس فیلو ہے، گروپ اسٹڈی کے لیے گئی تو ملزم نے زیادتی کی، ملزم بعد میں بلیک میل کرکے بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے دیگر فرانزک شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments






#فیصل #اباد #میں #سالہ #لڑکی #سے #مبینہ #زیادتی #پولیس #اہلکار #گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں