لیویز فورس پر دھماکہ قابل مذمت ،دشمنوں کے مذموم عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے:سردار تنویر الیاس تازہ ترین اردو نیوز

 لیویز فورس پر دھماکہ قابل مذمت ،دشمنوں کے مذموم عزائم پورے نہیں ہونے دیں …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے لیویز فورس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں اور سیکیورٹی فورسز عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لارہی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں ، پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے عزائم کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر ریاست جموں و کشمیرسردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز اور عوام دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ایک پیج پر ہے، کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے پنجگور اور زیارت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے  غمزدہ خاندانوں کے ساتھ  دلی ہمددی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی  کہ اللہ تعالیٰ دھماکے میں شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ، زخمیوں کو صحت کاملہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔ 

مزید :

علاقائیاسلام آباد

.
Latest Urdu News, Breaking News – تازہ ترین اردو نیوز | Urduheadline






#لیویز #فورس #پر #دھماکہ #قابل #مذمت #دشمنوں #کے #مذموم #عزائم #پورے #نہیں #ہونے #دیں #گےسردار #تنویر #الیاس #تازہ #ترین #اردو #نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں