مہنگے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شکایات پر ایکشن –

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ مقررہ قیمتوں پر کرنے کا نوٹس لے لیا گیا۔ ‏

مختلف ائیرپورٹ پر مہنگے ٹیسٹ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا۔ ایئرلائن کی جانب ‏سےریپڈپی سی آر ٹیسٹ کیلئےزائدرقم وصولی کی شکایت موصول ہوئی تھیں۔

مسافروں نے شکایت تھیں کہ ایئرلائنز مسافروں سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے زائدچارج کر رہی ہیں۔ شکایات ‏کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سی اےاےنے فی ٹیسٹ 5 ہزار سے زائدوصول نہ کرنےکی ہدایت کر دی۔

ڈی جی سی اےاےنےملک بھرکےائیرپورٹ منیجرکیلئےٹیلکس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر ‏پورٹس منیجر ہدایت پرعمل درآمدیقینی بنائیں۔

ڈی جی کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز ریٹ پررضامندنہ ہوں تومعاملہ ریگولیٹری شرائط سےمنسلک کیاجائے ریپڈپی سی ‏آر ٹیسٹ فیس سےمتعلق رپورٹ 13ستمبرتک بھیجی جائے۔

Comments






#مہنگے #ریپڈ #پی #سی #ار #ٹیسٹ #کی #شکایات #پر #ایکشن

اپنا تبصرہ بھیجیں