ورلڈ بینک مدد کو آگیا

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کو ‘کامیاب جوان پروگرام’ کے لیے تعاون فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، اس حوالے سے جلد کوئی مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کنٹری ہیڈ کی سربراہ نے وفد کے ہمراہ کامیاب جوان پروگرام کو لیڈ کرنے والے وزیراعظم کے معاون خصوص عثمان ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض تقسیم اور روزگار کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ورلڈ بینک ٹیم کو بریفنگ بھی دی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام کے ذریعے 42ہزار سے زائد نوجوان روزگار حاصل کرچکے، قرض اور اسکالرشپس پروگرام سے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔

کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی

ورلڈ بینک نے جاب مارکیٹ میں 42ہزار سے زائد نوجوانوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

پاکستان کے ساتھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا تھا کہ جلد نوجوانوں کی مدد کا مربوط اور مؤثر طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

Comments






#ورلڈ #بینک #مدد #کو #آگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں