وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈہ سامنے آگیا –

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا، کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ‏کرے گی۔ ‏

اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا۔ پاکستان ایکسپوسینٹرزکےچیف ‏ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔

ونڈپاور منصوبہ کیلئے 2 کرین ٹرک درآمد کرنے کی ون ٹائم منظوردی جائےگی۔ اجلاس میں حکومتی کمرشل ‏انٹرپرائززکی فنانشل کارکردگی پیش کی جائےگی۔

رویت ہلال سےمتعلق قانون سازی بھی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے جب کہ وزارت داخلہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم ‏کے دورہ پاکستان پربریفنگ دےگی۔کابینہ نیشنل کونسل آف طب کےممبران کی نامزدگی کی منظوری دےگی۔ ‏

پی ایم سی ملازمین کیلئے رضاکارانہ سروس اسکیم کی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے ملازمین کیلئےگولڈن ‏ہینڈشیک اسکیم کی منظوری بھی ایجنڈے کاحصہ ہے۔چیئرمین اوآئی بی انسٹیٹیوٹ کےعارضی تقررکی منظوری ‏ایجنڈےمیں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائےگی، کابینہ کمیٹی ٹرانسپورٹ اینڈ ‏لاجسٹکس اجلاس کےفیصلوں کی توثیق ہو گی۔ پاکستان، ازبکستان مشترکہ سیکورٹی کمیشن قیام کامعاملہ بھی ‏ایجنڈےمیں شامل ہے۔

Comments






#وفاقی #کابینہ #کے #اجلاس #کا #ایجنڈہ #سامنے #اگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں