پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کردی، ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل پہلی بار پاکستان کے نام

ٹوکیو : پاکستان کے حیدر علی نے  ٹوکیوپیرالمپکس میں  تاریخ رقم کردی اور معذوری کو شکست دے کر پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی اور پانچویں باری میں 55.26 میڑکی کامیاب تھرو کرکے تاریخ بناتے ہوئے پاکستان کو پہلی بار گولڈ میڈل جتوادیا۔

جیت کے بعد حیدر علی نے کاندھوں پر پاکستانی پرچم لہرایا اور گولڈ میڈل چوما۔

Comments






#پاکستان #کے #حیدر #علی #نے #تاریخ #رقم #کردی #ٹوکیو #پیرالمپکس #میں #گولڈ #میڈل #پہلی #بار #پاکستان #کے #نام

اپنا تبصرہ بھیجیں