پاک نیوزلینڈ میچ؛ شائقین کرکٹ کو اجازت مل گئی –

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ پاک نیوزی لینڈ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو آنےکی اجازت دے دی ہے۔ ‏‏25فیصد تماشائیوں کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت ہوگی۔

صرف مکمل ویکسین شدہ تماشائیوں کواسٹیڈیم آنےکی اجازت ہوگی۔ سیریز میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ 8 ‏ستمبر کو اسلام آبادپہنچےگا ایک روز قرنطینہ کےبعداسکواڈٹریننگ شروع کرےگا۔ اسکواڈ ممبران کو فیملیز کو ‏ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4500 تماشائیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں 5500 ‏تماشائی میچ دیکھ سکیں گے۔

Comments






#پاک #نیوزلینڈ #میچ #شائقین #کرکٹ #کو #اجازت #مل #گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں