پیرس فرانس۔ پاکستان آزادی فیسٹیول

پیرس۔ فرانس۔ پاکستان آزادی فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں فیسٹیول کے آرگنائزرز کی عمیر بیگ اور عبد القدیر اور میڈیا ایڈوائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے مقامی صحافیوں کو ایک بریفننگ دی- عمیر بیگ اور عبد القدیر نے بتایا کہ فیسٹیول کا آغاز صبح گیارہ بجے ھوجانے گا- تلاوت اور افتتاح کے بعد دوپہر 12 بجے کبڈی میچ بھی ھوگا- اس کے علاوہ قوالی – ملی نغمات- بچوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے- انعامات کی تقسیم- اور موسیقی کا پروگرام بھی شامل ھوگا- ان کا کہنا تھا کہ تمام حاضرین کے لئے ہیلتھ پاس لازمی ھوگا یا کرونا ٹیسٹ منفی کی رپورٹ ھونا چاھئیے-۔ ان کا کہنا تھا فیسٹیول میں بھی کرونا ٹیسٹ کا انتظام ھوگا- فیسٹیول میں بغیر ہیلتھ پاس یا کرونا ٹیسٹ جو منفی ھو اس کے بغیر جانے کی اجازت نہ ھوگی°۔ صحافیوں کے لئے علیحدہ انتظام ھوگا۔ رپورٹ۔ منیر احمد ملک پیرس فرانس

اپنا تبصرہ بھیجیں