کریلے کے وہ فوائد جن سے آپ لاعلم ہیں

گرمیوں میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی کریلا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

کریلا غذائی اجزا کا ایک بڑا ذریعہ ہے جس کے بے شمار فوائز ہیں، کریلے کا روزانہ ایک کپ (94 گرام) جوس انسانی صحت کے لیے موثر غذا ہے جو بہت سے بیماریوں کا علاج ہے۔

کریلے میں 93 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو بیماریوں کی روک تھام، ہڈیوں کی تشکیل اور زخموں کی شفا یابی میں شامل ایک اہم مائکرو نیوٹرینٹ ہے۔

اس سبزی میں ویٹامن اے 44 فیصد ہوتا ہے جو جلد کی صحت اور مناسب نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے۔

اس کے علاوہ 20 فیصد کیلوری، 17 فیصد فولیٹ جو نشوونما کے لیے ضروری ہے، 8 فیصد پوٹاشیم، 5 فیصد زنک، 4 فیصد آئرن ، 4 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 2 گرام فائبر شامل ہے جو انسانی غذائی اجزاء کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

کریلے کے جوس سے متعلق ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کینسر کے سیلز کے خلاف موثر مدافعت پیدا کرتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ کریلے کا 2 ہزار (ملی گرام) جوس پینے سے بلڈ شوگر کم ہوتا ہے۔

کریلے کاعرق وزن کم کرنے کے لیے ایک موثر ڈرنک ہے کیونکہ اس میں کم کیلوریز جبکہ زیادہ فائبر ہوتے ہیں۔

Comments






#کریلے #کے #وہ #فوائد #جن #سے #اپ #لاعلم #ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں