گالف میچ کے دوران پیش آئے واقعے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کچھ ایسے انوکھے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جو نہ صرف تفریح کا سبب بنتے ہیں بلکہ انہیں رونما ہونے کے بعد بھی یاد کرنے پر بھی چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ آجاتی ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ امریکا میں گولف میچ کے دوران پیش کیا، جہاں گالفر نے شارٹ کھیلا تو گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی، گالفر سمیت موقع پر موجود تمام افراد اس دلچسپ صورتحال سے خوب محظوظ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح کی شرٹ میں گیند جانے کے بعد گالفر نے خود اس سے ملاقات کی اور گیند بطور تحفہ اسے پیش بھی کی۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کو پی جی ٹور نامی پیج کی جانب سے شیئر کیا گیا، جسے ابھی تک تین ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہی نہیں ویڈیو کو بیالیس ہزار سے زائد صارفین لائک جبکہ ساڑھے سات ہزار کے قریب ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

 

Comments






#گالف #میچ #کے #دوران #پیش #آئے #واقعے #نے #سوشل #میڈیا #پر #دھوم #مچادی

اپنا تبصرہ بھیجیں